سورہ انبياء كی ۱۰۵ نمبر آيت ، تمام مسلمان اقوام كے لیے بشارت

IQNA

سورہ انبياء كی ۱۰۵ نمبر آيت ، تمام مسلمان اقوام كے لیے بشارت

سياسی و اجتماعی گروپ : اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ نے سورہ مباركہ انبياء كی ۱۰۵ نمبر آيت «...أَنَّ الْأَرْضَ یَرِثُهَا عِبَادِیَ الصَّالِحُونَ» كو تمام مسلمانان جہان كے لیے ايك عظيم خوشخبری قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ليبيا كے نابغہ افراد كی تجليل اور اسلامی جمہوریہ ايران میں اسلامی حكومت كا اسوہ حسنہ متعارف كروانے كی غرض سے اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے مركزی دفتر میں ۳ جنوری كو بعد از ظہر ايك خصوصی نشست منعقد ہوئی ۔
اس نشست سے ادارے كے سربراہ خرمشاد نے اپنے خطاب كے دوران امر بالمعروف اور نہی عن المنكر كو ايك اصل قرار ديتے ہوئے اسے اسلامی جمہوریہ ايران میں اسلامی حكومت كی كاميابی كا ايك اہم عنصر قرار ديا ۔
928809