يمن میں حزب اسلامی «امت» كی تاسيس

IQNA

يمن میں حزب اسلامی «امت» كی تاسيس

بين الاقوامی گروپ : يمن كی دينی و سياسی شخصيات سميت انقلابی جوانوں پر مشتمل جديد جماعت حزب امت تاسيس كر دی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے يمن سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الشعب" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب امت كی ايگزيكٹو كونسل كے سربراہ «محمد مفتاح» نے صنعا كے «التغيير» اسكوائر میں اس جماعت كی تاسيس كا اعلان كرتے ہوئے كہا : حزب امت يمن كی پہلی سياسی ۔ عوامی جماعت ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : حزب امت يمن میں سياسی آزادی بحال كرنے كے حوالے سے ايك جامع منشور ركھتی ہے اور اس كا ہدف ايك آزاد اور خود مختار حكومت كا قيام ہے ۔

حزب امت بيرونی مداخلت كو يمن كی اصل سياسی مشكل سمجھتی ہے لذا اس كے اہداف میں سے ايك اہم ہدف بيرونی طاقتوں كے دباؤ سے بالاتر ہو كر قومی پاليسياں مرتب كرنا ہے ۔
930206