چيچن مسلمان خواتين كی انجمن "ايمان" رجسٹرڈ

IQNA

چيچن مسلمان خواتين كی انجمن "ايمان" رجسٹرڈ

سياسی و اجتماعی گروپ : انجمن ايمان كو قانونی حيثيت دينے كا اعلان جمہوریہ چيچنيا كے دار الحكومت گروزنی كے سركاری ہال میں ايك تقريب كے دوران كيا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ پروگرام چيچن صدر «رمضان قادراف»، غير حكومتی تنظيموں كے نمائندگان اور ملك كے آئمہ جماعات كی شركت سے ۵ جنوری جمعرات كو منعقد ہوا ۔
چيچن معاشرے میں مسلمان خواتين كے لیے خصوصی سرگرميوں كی تجويز اور اس پر عمل در آمد اس انجمن كے فرائض میں شامل ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ انجمن ايمان ، چيچن يونيورسٹی كی طالبہ ايمان مجيد آوا نے امسال تاسيس كی ہے ۔
930353