ليبيا ؛ پہلی اسلامی جماعت كی تاسيس

IQNA

ليبيا ؛ پہلی اسلامی جماعت كی تاسيس

بين الاقوامی گروپ : ليبين علماء و مفكرين كے ايك گروپ نے ملك كی پہلی اسلامی جماعت حزب «الإصلاح والتنمية» (حزب اصلاح و ترقی ) كو تاسيس كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "عرب آن لائن" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبيا كے علمائے دين نے قذافی كی جابر حكومت كے سقوط اور ليبيائی عبوری كونسل كی جانب سے سياسی جماعتوں كی تاسيس پر پابندی لغو كرنے كے بعد حزب اصلاح و ترقی كے نام سے ايك نئی جماعت تاسيس كی ہے ۔
یہ حزب ليبيائی عبوری كونسل كی جانب سے جديد جماعتوں كی تاسيس كا قانون لغو ہونے كے بعد قائم كی گئی ہے ۔
حزب كی بانی كمیٹی كے مطابق اس مستقل جماعت كے قيام كا ہدف سماجی ، اقتصادی ، ثقافتی اور سياسی ميدانوں میں حكومت كی كاميابی كو يقينی بنانا ہے ۔
931911