مدينہ منورہ كے سعودی شيعہ قائد كی پہلی برسی كا انعقاد

IQNA

مدينہ منورہ كے سعودی شيعہ قائد كی پہلی برسی كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : مدينہ سے تعلق ركھنے والے سعودی شيعہ رہنما آیۃ ا۔۔ الشيخ «محمدعلی العمری» كی پہلی برسی كل ١۳ جنوری بوقت عصر سعودی عرب كے شيعہ اكثريتی شھر قطيف میں منعقد كی گئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ نے "راصد " نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ پروگرام كل شام ۴ بجے سعودی عرب كے شيعہ اكثريتی شہر قطيف كے محله «المدنی» میں واقع امام بارگاہ "العباس" میں شروع كيا گيا ۔
رپورٹ كے مطابق مدينہ منورہ میں منعقدہ اس تعزيتی تقريب سے معروف مقامی عالم دين حجۃ الاسلام الشيخ ﴿ محمد آل خضير ﴾ نے خطاب كيا كہ جس میں انہوں نے مرحوم كی خدمات كو خراج تحسين پيش كيا ۔
قابل ذكر ہے كہ آیۃ ا۔۔ الشيخ محمد علی العمری مسلسل ساٹھ سالہ مذھب اہل بيت (ع) كے لیے بے لوث خدمات انجام دينے كے بعد گزشتہ سال فروری میں رحلت فرما گئے تھے۔
934408