فرانس میں عيد قربان كی مناسبت سے چھٹی كی تجويز پيش

IQNA

فرانس میں عيد قربان كی مناسبت سے چھٹی كی تجويز پيش

بين الاقوامی گروپ : فرانس میں ۲۰١۲ كے صدارتی انتخابات كی اميدوار ايوا جولی نے عيد قربان كے موقع پر سركاری چھٹی كی تجويز دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «سفيرنيوز» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا كہ ۲۰١۲ء میں فرانس كے صدارتی انتخابات میں حزب يورپين ايكولوجی گرين كی نامزد ركن نے اپنےايك خطاب میں كہا : مسلمانوں كی عيد قربان اور یہوديوں كی عيد كيپور كی مناسبت سے عام تعطيل كا اعلان فرانس گورنمنٹ كے مذہبی اقليتوں كے ساتھ حسن سلوك كی نشاندہی كرے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ امر ضروری ہے كہ تمام اديان كو يكساں حقوق حاصل ہوں لہذا مسلمانوں اور یہوديوں كو مذہبی عيدوں پر ضرور عام تعطيل ہونی چاہئیے ۔
ايوا جولی نے آخر میں كہا : نسلی اور دينی امتيازات كو جڑوں سے اكھاڑ پھينكنا چاہئیے اور مذہبی اقليتوں كو بھی بغير روك ٹوك كے معاشی ، سياسی اور سماجی امور میں شركت كے بھرپور مواقع ملنے چاہئیں۔
934407