قاھرہ ؛ "سنت نبوی؛ حقيقت اور اھداف " كے عنوان سے بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

قاھرہ ؛ "سنت نبوی؛ حقيقت اور اھداف " كے عنوان سے بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : كل ۱۵ جنوری بروز اتوار سے مصر كی اسلامی انجمن "المكنز" كے زير اہتمام اسلامی مركز الازھر كے كميونٹيز ہال میں " سنت نبوی؛ حقيقت اور اہداف" كے عنوان سے بين الاقوامی كانفرنس كا آغاز ہو گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس شيخ الازھر "احمد الطيب" كی زير نگرانی عالم اسلام كے علماء و مشايخ حديث كی شركت كے ساتھ ۱۷ جنوری تك جاری رہے گی ۔
كہا گيا ہے كہ اس كانفرنس كے اہداف میں سے ايك علمائے حديث كے باہمی روابط كو فروغ دينا ہے ، اسی طرح یہ كانفرنس علماء اور اساتذہ كے لیے تبادلہ خيال اور ايك دوسرے كے تجربوں سے فائدہ اٹھانے كا سنہری موقع ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ منتظمين نے الازھر يونيورسٹٰی كے شعبہ علم حديث كے علماء كو دعوت دينے كے ساتھ ساتھ مراكش ، الجزاير ، تيونس، سعودی عرب ، قطر ، امارات ، كويت ، شام، لبنان، ہندوستان ، بحرين اور ادرن كی يونيورسٹيوں كو بھی اس كانفرنس میں شركت كے لیے دعوت نامے ارسال كیے ہے۔
935314