خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق صوبہ مركزی كے ثقافتی امور اور تبليغات اسلامی كے سربراہ حجۃ الاسلام حسين علی اكبری نيا نے خواتين كی مذہبی كمیٹی كے ايك اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا مسلمان خواتين صدر اسلام سے آج تك زندگی كے مختلف پہلوؤں میں مردوں كے ساتھ اسلام كی خدمت میں پيش پيش ہیں ۔ انہوں نے كہا مسلمان خواتين كا كردار انقلاب اسلامی ايران كی كاميابی میں بے مثال ہے كہ جو مختلف مظاہروں میں اور آٹھ سالہ دفاع مقدس میں صبر اور پايداری كے ساتھ اپنی اولاد كو اپنی آغوش سے ميدان جنگ كی طرف بھيج ديا كرتی تھیں۔ايسا كردار قابل فراموش نہیں ہے۔حجۃ الاسلام اكبری نيا نے مزيد بتاياآج كی خواتين كو بھی اسلام كے دفاع اور حفاظت كيلئے كردار ادا كرنا چاہئے۔ياد رہے كہ اس اجلاس میں خواتين كی ثقافتی امور كی مسؤل مريم حسينی نے بھی اس اجلاس سے خطاب كيا اور انہوں نے اپنی تنظيم كی سابقہ رپورٹ كو پيش كيا ۔
939134