امام حسن مجتبی ؑ كی صلح دين اسلام كی حفاظت كا باعث ہے۔

IQNA

امام حسن مجتبی ؑ كی صلح دين اسلام كی حفاظت كا باعث ہے۔

صلح امام حسن مجتبیؑ دين اسلام كی حفاظت كا موجب ہے تاكہ اسلام كی حفاظت میں كوئی كمی نہ رہ جائے۔
ايران كے شہر سلطانیہ كے امام جمعہ حجۃ الاسلام خليل ربيعی ، خبررساں ايجنسی ايكنا كے نمائندہ سے گفتگو كے دوران كہاامام حسنؑ كی سيرت اور باقی ائمہ معصومين ؑ كی سيرت معنوی اعتبار سے ايك ہی صف میں شمار ہوتی ہے۔ انہوں نے كہا ہمارا شعور اور كردار، معصومينؑ كی نسبت بہت مختلف اور محدود ہے۔ بنا بر ایں امام حسين ؑ اپنی مخصوص شرائط كے ساتھ عاشورا جيسا عظيم قيام كيا اور اسلام كی بقاء كيلئے كسی بھی قربانی سے دريغ نہیں كيا ۔ انہوں نے مزيد كہا امام حسن ؑ نے بھی اسلام كی حفاظت كيلئے صلح كا اقدام كيا تاكہ اسلام كی حفاظت میں كسی قسم كی كمی نہ رہ جائے۔ حجۃ الاسلام ربيعی نے كہا امام حسن ؑ كی زندگی كے دوران لوگوں كی امام كے ساتھ ہمراہی نہ تھی اس وجہ سے تنہا ترين سردار كے عنوان سے مشہور ہوئے۔ آخر میں انہوں نے كہا ہمارے نوجوانوں كو چاہئے كہ ہميشہ محرم اور صفر كے مہينہ سے درس حاصل كریں كيونكہ یہ ہمارے ہی نوجوان تھے جنہوں نے محرم اور صفر كی بركات سے انقلاب اسلامی كو كاميابی كی صورت میں پيش كيا۔

939017