وزير خارجہ كا امريكہ میں ڈاكٹر عطاردی كی جلد از جلد رہائی كا مطالبہ

IQNA

وزير خارجہ كا امريكہ میں ڈاكٹر عطاردی كی جلد از جلد رہائی كا مطالبہ

سياسی : وزارت خارجہ كے ترجمان نے شريف يونيورسٹی كے استاد ڈاكٹر عطاردی كی گرفتاری كو غير انسانی سلوك قرار ديا اور ان كی فوری رہائی كا مطالبہ كيا ہے۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا)كی رپورٹ كے مطابق وزارت خارجہ كے ترجمان رامين مہمانپرست خبرنگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے ڈاكٹر عطاردی كی گرفتاری كے بارے میں كہا یہ غير انسانی اقدامات ہیں اور ايسے اقدامات ايران كی علمی ترقی كو روكنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے كہا ڈاكٹر عطاردی كو بغير كسی جرم كے گرفتار كيا گيا ہے۔ ہمیں جونہی ڈاكٹر عطاردی كی گرفتاری كا پتہ چلا اسی وقت ہم نے سفارتی اقدامات شروع كردئیے۔ ہم نے سوئٹزر لينڈ كی سفارت سے رابطہ كيا ہے اور ان سے مطالبہ كيا ہے كہ ڈاكٹر عطاردی كو فوری طور پر رہا كيا جائے۔



943204