روانڈا میں ولادت رسول اكرم(ص)كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

روانڈا میں ولادت رسول اكرم(ص)كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

سياسی و اجتماعی گروپ: روانڈا میں رسول اكرم (ص)كی ولادت كی مناسبت سے 17 ربيع الاول جمعہ كے دن جشن منعقد كيا جارہا ہے۔
قرآنی خبررساں ايجنسی(ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق روانڈا كے شمالی علاقہ جات كے شيعہ تنظيم كے سربراہ شيخ حمزہ ہابيمانا نے كہا روانڈا كے شيعہ رسول اكرم (ص)اور حضرت امام جعفر صادق (ع) كی ولادت كی مناسبت سے جمعہ 17 ربيع الاول (10 فروری 2012)كو وہاں كے وقت كے مطابق ايك بجے ظہر سے غروب تك جشن منائیں گے۔
انہوں نے مزيد كہا یہ مراسم روانڈا كے شيعہ نشين شہر روہنگيری كی مسجد امام مہدی (عج) میں منعقد ہوگا۔ اور وہاں كے شيعوں كو اس جشن میں شركت كی اپيل ہے۔



944620