تحريك جہاد اسلامی فلسطين كے جنرل سيكرٹری اور صالحی كی ملاقات

IQNA

تحريك جہاد اسلامی فلسطين كے جنرل سيكرٹری اور صالحی كی ملاقات

سياسی گروپ: رمضان عبداللہ اور جہاد اسلامی كے اركان نے گذشتہ روز ايرانی وزير خارجہ سے ملاقات اور گفتگو كی۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق وزارت خارجہ كی ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ اس ملاقات میں علاقہ كی مختلف تبديلياں اور فلسطين سے مربوط چند مسائل كے بارے میں تبادلہ خيال ہوا۔
جہاد اسلامی فلسطين كے جنرل سيكرٹری نے عشرہ فجر اور انقلاب اسلامی كی 33 ویں سالگرہ كی مبارك ديتے ہوئے فلسطين كے موجودہ حالات كی رپورٹ پيش كی اور فلسطين كی عوام كيلئے اسلامی جمہوریہ ايران كی بے دريغ خدمات ، اور ايران كی فلسطينی عوام كی حمايت میں مختلف بيانات كے حوالہ سے انہوں نے وزير خارجہ كاشكریہ ادا كيا۔
944930