كينيا میں اہل بيت (ع) كی اخلاقی سيرت اور فضائل كے موضوع پر سيمينار

IQNA

كينيا میں اہل بيت (ع) كی اخلاقی سيرت اور فضائل كے موضوع پر سيمينار

سياسی و سماجی گروپ: جمہوری كينيا كے جزيرہ "ليم" میں واقع شيعہ مسجد صفا میں 13 اپريل كو ايك سيمينار منعقد ہوگا جس كا موضوع اہل بيت(ع) كے اخلاقی فضائل اور سيرت ہوگا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس خطے كے معروف شيعہ عالم دين "سيد عيد روس" كی جانب سے مدو صفا میں صبح نو بجے سے ليكر نماز جمعہ تك سيمينار منعقد كيا جارہا ہے جس میں اہل بيت(ع) كے اخلاقی فضائل اور سيرت پر گفتگو كی جائے گی۔
واضح رہے كہ اس سيمينار میں منطقے كے متعدد خطباء سيرت اہل بيت اور ان كے اخلاقی فضائل پر خطاب كریں گے۔
983410