ايران میں صیہونی دہشت گردی اور تخريب كاری كے نیٹ ورك كے اركان گرفتار

IQNA

ايران میں صیہونی دہشت گردی اور تخريب كاری كے نیٹ ورك كے اركان گرفتار

سياسی و سماجی گروپ: جمہوری اسلامی ايران كی انٹيلی جنس كی وزارت نے اعلان كيا ہے كہ انہوں نے صیہونی حكومت سے وابستہ دہشت گردی اور تخريب كاری كے بہت بڑے نیٹ ورك كی شناسائی كركے گرفتار كرليا گيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے سركاری نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ وزارت انٹيلی جنس نے ايك بيانیہ جاری كيا ہے كہ صیہونی حكومت كے بہت بڑے دہشت گرد نیٹ ورك كے اعضاء كو گرفتار كيا ہے اس كے علاوہ خطے میں صیہونی ہیڈ كوارٹر كو بھی دريافت اور اس میں سرگرم ايجنٹوں كو بھی شناسائی كی گئی ہے۔
انہوں نے تاكيد كی ہے كہ ايران كی عظيم ملت كے سامنے اعلان كرتے ہیں اللہ تعالی كے فضل اور امام زمانہ(عج) كی خاص عنايات اور امام زمان (عج)كے گمنام غلاموں كی دن رات كی انتھك كوششوں سے صیہونی حكومت كے بہت بڑے دہشت گرد و تخريب كار نیٹ ورك ، ان كے اصلی عناصر كی شناسائی اور صیہونی حكومت سے وابستہ متعدد دہشت گرد گروپوں كو گرفتار كرليا ہے۔ یہ ملت شريف ايران كی بہت بڑی كاميابی ہے اس كے بارے باقی معلومات بعد میں بيان كی جائیں گی۔
983238