قازقستان كے مسلمانوں كی كانفرنس

IQNA

قازقستان كے مسلمانوں كی كانفرنس

سياسی و سماجی گروپ: جمہوریہ قازقستان میں مسلمانوں كی چھٹی كانفرنس 15 اپريل كو منعقد ہوئی یہ كانفرنس دارالحكومت آلماتی كی نور مبارك يونيورسٹی میں ہوئی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے آل قزاق مسلمانوں كی چھٹی كانفرنس گذشتہ روز منعقد ہوئی جس میں مسلم امور كے ادارے كے سربراہ اور قازقستان كے مفتی اعظم عبدالستار حاجی درويش علی كے علاوہ علماء كرام، ائمہ مساجد ، سكالرز مذہبی اداروں كے اراكين نے شركت كی۔
اس اجلاس كا بنيادی مقصد ادارہ برائے امور كے نئے نظام كا تجزیہ و تحليل تھا۔ يادرہے كہ قازقستان میں اس وقت 3972 مذہبی انجمن اور 2467 مسجد موجود ہیں۔
988050