لاہور میں تعليمی وركشاپ "ولايت" كا انعقاد

IQNA

لاہور میں تعليمی وركشاپ "ولايت" كا انعقاد

سياسی و سماجی گروپ: چوتھی تعليمی تربيتی ولايت وركشاپ پاكستان كے شہر لاہور میں مدرسہ العروۃ الوثقی میں 15 جون 2012ء سے شروع ہورہی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق چوتھی تعليمی تربيتی وركشاپ "ولايت" میں پورے ملك سے جوان شركت كریں گے یہ وركشاپ 15 روزہ ہے جو مدرسہ دينیہ العروۃ الوثقی میں منعقد ہوگی یہ وركشاپ ہر سال گرميوں كی چھٹيوں میں منعقد ہوئی ہے۔ العروۃ الوثقی مدرسہ كے مدير حجۃ الاسلام سيد جواد نقوی ہر سال اس وركشاپ كا انتظام كرتے ہیں۔
ذرائع ابلاغ كے مطابق 2009ء كو پہلے وركشاپ منعقد ہوئی تھی جس میں 300 شيعہ جوانوں نے شركت كی تھی دوسری وركشاپ میں نوجوانوں كی دلچسپی كے سبب 1500 جوانوں نے شركت كی تھی۔
ياد رہے كہ حجۃ الاسلام سيد جواد نقوی حوزہ علمیہ قم كے فارغ التحصيل ہیں انہوں نے لاہور میں دينی مدرسہ العروۃ الوثقی تاسيس كيا ہے۔
1000138