ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "افريقا" كی رپورٹ كے مطابق ، اس سيمينار كا آغاز نائجيريا كے ممتار قاری كی تلاوت قرآن کریم کے ساتھ ہوا اس كے بعد دارالثقلين كے سربراہ "شيخ حمزہ محمد" نے سيمينار كے موضوع پر خطاب كيا ہے ۔
انہوں نے خطاب كے دوران جوانوں كو عصر حاضر میں اسلامی تعليمات كے پياسے معاشروں میں انكے فرائض اور كردار سے آگاہ كرنے كی كوشش كی اور زور ديا ہے كہ دين اسلام ، امن اور محبت كا دين ہے اور مسلمان بالخصوص جوان طبقہ علم و دانش كے ذريعے ہی دشمنوں كی سازشوں كا مقابلہ كر سكتا ہے اور صرف اسی صورت میں دنيا والوں كے سامنے دين محمدی﴿ص﴾ كی حقيقت كو پيش كيا جا سكتا ہے ۔
1000886