ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "يورپ" كی رپورٹ كے مطابق ، مسلمانوں كے اموركی نگرانی كرنے والے ادارے نے اعلان كيا ہے كہ ۲۵ جون كو تاتارستان كے مختلف علاقوں میں مسلمان جوانوں كے لیے فيسٹيول كا انعقادكيا جائے گا جو يكم جولائی تك جاری رہے گا۔
واضح رہے كہ اس فيسٹول كے دوران تاتاری مسلمان جوانوں كو درپيش مسائل اور مشكلات كے بارے میں گفتگو اور نشستیں ، اسلامی اور قرآنی موضوعات پر مقابلے اور امتحانات كے علاوہ تعليمی وركشاپ كا اہتمام كيا جائے گا۔
قابل ذكر ہے كہ مذكورہ پروگراموں كے علاوہ یہ جوان تاتارستان كے معروف علماء اور دينی شخصيات كے ساتھ ملاقات اور گفتگو بھی كریں گے ۔
1001372