اياصوفیہ مسجد كو نمازيوں كے لئے كھول ديا گيا

IQNA

اياصوفیہ مسجد كو نمازيوں كے لئے كھول ديا گيا

سياسی و سماجی گروپ: استانبول كی اياصوفیہ مسجد كو ترك عوام كے پر زور اصرار پر نمازيوں كيلئے كھول ديا گيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے تركی كے اخبار "آكيت" سے نقل كيا ہے كہ تركی اوقاف ادارے نے اس سال ايا صوفیہ كو مسجد كا عنوان دے كر نمازيوں كے كھولنے كا اعلان كرديا ہے 1935ء میں ايا صوفیہ ميوزيم تھی۔ ليكن جب سلطان محمد نے تركی كو فتح كيا تو اياصوفیہ كو مسجد قرار دے كر عبادت كيلئے استعمال كيا جاتا تھا۔ تركی كی عوامی آواز پارٹی كے نائب صدر نے بھی اوقاف كے ادارے كی تاكيد كی ہے اور كہا ايا صوفیہ میں نہ فقط نماز جمعہ بلكہ تمام نمازیں پڑھنی چاہئیں۔ كيونكہ تاريخی اعتبار سے یہ مقام مسجد ہے۔ اس لئے مسجد ايا صوفیہ كو كھولنا اچھا اقدام ہے۔ كيونكہ تاريخی اعتبار سے سلطان محمد نے ايا صوفیہ كو مسجد بناديا تھا اس زمانے میں یہ عبادت كيلئے استعمال ہوتی تھی۔
1000970