پاكستان میں "سيرت حضرت فاطمہ ﴿س﴾" كے عنوان سے شارٹ كورس

IQNA

پاكستان میں "سيرت حضرت فاطمہ ﴿س﴾" كے عنوان سے شارٹ كورس

سياسی و سماجی گروپ: پاكستان كے شہر راولپنڈی كے محلہ صادق آباد میں خواتين كيلئے ايك شارٹ كورس منعقد ہوا جس میں حضرت فاطمہ زہراء﴿س﴾ كے فضائل كو بيان كيا گيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق مجلس وحدت مسلمين كی كوششوں سے 2 مئی سے 8 مئی تك شارٹ كورس كا اہتمام كيا گيا جس میں 300 خواتين نے حصہ ليا اس كورس میں حضرت فاطمہ ﴿س﴾ كی اخلاقی سيرت كا جائزہ ليا گيا۔
مذہبی سكالر ام رباب زيدی نے اسلام كی نگاہ میں عورت كا مقام كے عنوان سے خطاب كيا۔ انہوں نے كہا آج كی خواتين كو حضرت فاطمہ ﴿س﴾ اور حضرت زينب ﴿س﴾ كی سيرت پر چلنا چاہئے۔ كيونكہ عالم اسلام كی یہ دو عظيم ہستياں توحيد رسالت اور امامت كی معرفت كا بلند مقام ركھتی تھیں۔ اس لئے خواتين كو چاہئے ان كی سيرت پر چلتے ہوئے اولاد كی اچھی تربيت كریں تاكہ معاشرے كو نيك افراد ميسر ہوں۔
انہوں نے مزيد كہا اسلام میں عورت كو بلند مرتبہ عطا كيا ہے حالانكہ آج عوام میں ايسی باتیں كی جاتی ہیں كہ اسلام نے عورت كو گھر میں قيد كرديا ہے وغيرہ یہ سب باتیں اسلام كو بدنام كرنے كيلئے كی جاتی ہیں۔
1003758