پاكستان میں ميلاد حضرت زہراء﴿س﴾ كا انعقاد

IQNA

پاكستان میں ميلاد حضرت زہراء﴿س﴾ كا انعقاد

سياسی و سماجی گروپ: پاكستان كے صوبہ سندھ كے شہر لاڑكانہ میں گذشتہ روز 12 مئی كو حضرت فاطمہ زہراء كی ولادت كے موقع پر جامع مسجد میں ميلاد كا جشن منعقد كيا گيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق صوبہ سندھ كے شہر لاڑكانہ میں سينكڑوں شيعيان علی ﴿ع﴾ نے اس جشن میں شركت كی۔ یہ جشن گذشتہ روز 12 مئی كو نماز مغرب كے بعد شروع ہوا اور آدھی رات تك جاری رہا۔
اس تقريب میں ملك كے ممتاز علماء كرام اور ذاكرين نے شركت كی اور سيدہ كونين حضرت فاطمہ﴿س﴾ كے اخلاقی فضائل اور سيرت كو بيان كيا اور ذاكرين نے بھی مدحیہ ثرائی كی۔
يا رہے كہ اس منطقہ كے شيعہ 33 سال سے حضرت زہراء(س) كی ولادت با سعادت كے مبارك موقع پر جشن مناتے ہیں۔
1005696