تاجكستان ؛ حج تمتع كے لیے ناموں كے اندارج كا آغاز

IQNA

تاجكستان ؛ حج تمتع كے لیے ناموں كے اندارج كا آغاز

سياسی اور سماجی گروپ : ۱۲ مئی كو تاجكستان میں دينی امور كے لیے قائم كمیٹی كی كوششوں سے حج تمتع كے لیے خواہشمند افراد كے ناموں كا اندراج شروع ہو گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ "مركزی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، اسلام نيوز ويب سائیٹ نے اپنی رپورٹ میں كہا ہے كہ ۱۲ مئی كو تاجكستان میں دينی امور كے لیے قائم كمیٹی كی كوششوں سے حج تمتع كے لیے خواہشند افراد كے ناموں كا اندراج شروع ہو گيا ہے ، اور اس سال حكومتی قوانين كی بنياد پر صرف وہ افراد خانہ كعبہ كی زيارت سے شرفياب ہو سكتے ہیں جنہوں نے گزشتہ پانچ سالوں كے دوران مكہ مكرمہ اور مدينۃ المنورہ كا سفر نہیں كيا ہے ۔
واضح رہے كہ حكومتی قانون كے مطابق ۱۸ سے ۸۰ سال كی عمر كے افراد حج تمتع كی ادائيگی كے لیے سعودی عرب كا سفر كر سكتے ہیں جبكہ ۵۰ سال سے كم عمر خواتين كے لیے شادی شدہ ہونا ضروری ہے اور یہ خواتين اپنے نكاح ناموں كو ملك میں دينی امور كے لیے قائم كمیٹی كے سامنے پيش كرنے كی پابند ہوں گی ۔
1007954