ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مغربی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، جماعت اسلامی نے اعلان كيا ہے كہ ۲١ مئی بروز ہفتہ ، "امت اسلامیہ كا اتحاد" كانفرنس مختلف اسلامی مذاہب كے علما ، مفكرين اورپيروكاروں كی شركت كے ساتھ اسلام باد میں منعقد كی جائے گی ۔
اسی طرح جماعت اسلامی كے سابق امير "قاضی حسين احمد" نے كانفرنس كی اہميت پر روشنی ڈالتے ہوئے كہا : مسلمانوں كی سب سے بڑی مشكل فرقہ واريت اور اختلاف ہے اور امريكہ بھی مسلمانوں كے درميان انتشار پھيلانے كی مسلسل كوشش كر رہاہے ؛ لہذا مسلمانوں كو اس موضوع سے اچھی آگاہی حاصل كرتے ہوئے اسلام كے پيروكاروں كے درميان اتحاد و يكجہتی كے لیے بنيادی قدم اٹھانا چاہيئے تاكہ دشمن كی سازشوں كا مقابلہ كيا جا سكے۔
1010491