ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " افريقا" كی رپورٹ كے مطابق ، ١۷ مئی كو تھائی لينڈ كی وزارت خارجہ كے نمائندے "چولاپونگ" اور مصر كی طلباء فیڈريشن كے اراكين اور الازہر كے متعدد متنظمين كی موجودگی میں منعقدہ ايك نشست كے دوران جامع الازہر میں زير تعليم تھائی طلباء كو درپيش مسائل كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ یہ نشست تھائی لينڈ كے طلباء كی مشكلات كا جائزہ اور ان كےساتھ تعلقات كو فروغ دينے كے لیے منعقد كی گئی ہے ، نشست سے پہلے تھائی وزارت خارجہ كے نمائندے نے طلباء ہاسٹل كا دورہ كيا اور اس كے بعد طلباء كو درپيش مسائل كے حل كا جائزہ ليا گيا ، نشست كے آخر میں وزارت خارجہ كے نمائندے نے ان مشكلات كو برطرف كرنے كے لیے ہر ممكنہ كوشش كا يقين دلايا ہے ۔
1010654