كويت میں كرغزستان كے دينی ادارے كی نمائندہ شاخ كا افتتاح

IQNA

كويت میں كرغزستان كے دينی ادارے كی نمائندہ شاخ كا افتتاح

سياسی اور سماجی گروپ : ١۷ مئی كوكويت كے دارالحكومت میں كرغزستان كے مسلمانوں كے اموركی نگرانی كرنے والے ادارے كی نمائندہ شاخ كا افتتاح كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "مركزی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے نےاعلان كيا ہے كہ كرغزستان كے مفتی اعظم اور ادارے كے سربراہ "چوباق حاجی جليل اف" كے حكم كی بنياد پر كويت میں ادارے كی نمائندہ شاخ كا افتتاح اور "الہام محمد خوان" كو اس دفتر كا انچارج معين كيا گيا ہے ۔
رپورٹ كےمطابق ، ، كويت كے اسلامی مراكز میں كرغز طلباء كے داخلے سے مربوط امور كی ہم آہنگی ،كرغزستان اور كويت كے دينی اداروں كی باہمی ملاقاتوں كے مواقع ايجاد كرنا ، كويت میں مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے كی سرگرميوں كی معرفی كرنا اور ان جيسے ديگر امور نمائندہ دفتر كے اصلی اہداف میں شمار ہوتے ہیں ۔
1010720