قزاقستان ؛ حلال گوشت مصنوعات كی تياری كے لیے نئے كارخانے كا افتتاح

IQNA

قزاقستان ؛ حلال گوشت مصنوعات كی تياری كے لیے نئے كارخانے كا افتتاح

سياسی اور سماجی گروپ : ١٦مئی كو قزاقستان كے شہر "آلمانی" میں حلال گوشت مصنوعات كی تياری كے لیے نئے كارخانے كا افتتاح كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "مركزی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ،"فاضل ایٹ" Fazil et نامی كارخانے كا افتتاح آلمانی میں واقع جامع مسجد کے ٹرسٹی بورڈ كی رہنمائی اور ہم آہنگی سے كيا گيا ہے اور یہ كارخانہ ملكی سطح پرحلال گوشت مصنوعات كو اچھی كيفيت كے ساتھ تيار اور سپلائی كرے گا ۔
قابل ذكرہے كہ مذكورہ كارخانے كی افتتاحیہ تقريب میں شہر كی بلدیہ ، مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے كے حكام ، ٹرسٹی بورڈ كے اراكين اور شہريوں كی بڑی تعداد نے شركت كی ہے ۔
1011557