معاشرہ كی بيداری میں مسلمان خواتين كی ذمہ دارياں اور كردار

IQNA

معاشرہ كی بيداری میں مسلمان خواتين كی ذمہ دارياں اور كردار

سياسی و سماجی گروپ: حسين ديو سالار نے جنوبی فلپائن كے سفر میں مختلف اجلاسوں میں انسانی معاشروں میں مسلمان خواتين كی ذمہ داری اور كردار كو بيان كيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق فلپائن میں ايرانی سفر حسين ديو سالار نے جنوبی فلپائن كے سفر میں اس خطے كی ممتاز شخصيات سے ملاقات كے ساتھ مختلف ثقافتی مركز كا دورہ بھی كيا۔ حضرت زہراء﴿س﴾ اور امام خمينی كی ولادت كی مناسبت سے منعقد تقاريب میں شركت بھی كی اور مراوی شہر كی مسجد امام علی كے دارالقرآن كا بھی افتتاح كيا ۔
رپورٹ كے مطابق فلپائن كی سب سے بڑی يونيورسٹی "منڈا نو" میں ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے عورت بيداری اور ترقی كے عنوان سے كانفرنس منعقد ہوئی۔ اس كانفرنس سے يونيورسٹيز كے اساتذہ اور تعليمی ثقافتی شخصيات سے خطاب كيا۔ اپنے دورے میں حسين سالار نے كوٹو باٹو كے ثقافتی مراكز اور دارالقرآن كے علاوہ مراوی شہر كی ممتاز شخصيات سے ملاقات كی۔ اس كے علاوہ امريكی فوجيوں كے ہاتھوں مسلمانوں كے قتل عام كی جگہ كا دورہ بھی كيا اس منطقہ كو "پا ڈانگ كربلا" كا نام ديا گيا ہے۔
1011208