ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق تاجيكستان كی وزارت امور خارجہ نے اعلان كيا ہے كہ وزارت امور خارجہ كے مشير نظام الدين زاہداف اور سعودی عرب كی وزارت اوقاف اور مذہبی امور كے مشيرعبدالعزيز العمار كے درميان ملاقات میں تاجيكستانی حاجيوں كے مسائل كا جائزہ ليا گيا ۔ اس ملاقات میں دونوں ممالك كے درميان باہمی روابط كے فروغ پر بھی باچيت ہوئی ۔
تاجيكستان كی كمیٹی برائے امور كی رپورٹ كے مطابق اس سال ۶ ہزار تاجك فريضہ حج ادا كرنے كے لیے سعودی عرب كا سفر كریں گے اس سال ۱۳۹۱وہ لوگ حج كے لیے جائیں گے جہنوں نے گذشتہ پانچ سال حج ادا نہ كيا ہو۔ اس سال حج واجب كے اخراجات ساڑھے تين ہزار ڈالر ہیں ۔
1012115