قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق برازيل كے صوبہ پارانا كی مسلم چئيرٹی كے نائب صدر فواد جمال عميری نے اس اسكول كے اسٹوڈنٹس سے ملاقات كی۔
انہوں نے اسلام كی تاريخ اور دين اسلام اور یہوديت كے درميان تعلقات كے موضوع پر گفتگو كی اور دين اسلام كے بنيادی اصولوں كی طرف اشارہ كيا اور برازيل كے مسلمانوں اور یہوديوں كے درميان گہرے تعلقات كے بارے بتايا۔
اساتذہ اور تعليمی منصوبہ بندی كے ماہرين نے بھی ان طلاب كے ساتھ مسجد كا دورہ كيا۔ اساتذہ نے بتايا كہ مسجد امام علی كا دورہ یہودی سياحوں كيلئے بہت مفيد تھا۔
اس رپورٹ كے مطابق طلاب نے بہت سارے سوالات كئے۔ خصوصی طور پر یہوديت اور دين مبين اسلام كے مشتركہ نكات كے بارے میں مختلف قسم كے سوالات كئے۔
1013329