ہندوستان میں امام علی﴿ع﴾ كی سير ت اور اخلاقی فضائل كا جائزہ

IQNA

ہندوستان میں امام علی﴿ع﴾ كی سير ت اور اخلاقی فضائل كا جائزہ

سیاسی و سماجی گروپ : ہندوستان كی رياست اترپرديش كے علاقے جرگاوان كے شہر بارہ بنكی كی امامیہ مسجد میں ۳ جون كو حضرت علی ﴿ع﴾ كی ولادت باسعادت كی مناسب سے ايك اجلاس منعقد ہورہا ہے جس كاعنوان امام علی ﴿ع﴾ كی سيرت اور ان كے اخلاقی فضائل ہوگا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس اجلاس كے منتظم سيد بلال زيدی نے بتايا كہ اس اجلاس میں امام علی ﴿ع﴾ كی سيرت كے مختلف پہلووں كا جائزہ ليا جائے گا۔
اس اجلاس سے مندرجہ ذيل علماء اور سكالرز خطاب كریں گے ۔ حجة الاسلام اعجاز حيدر ،حجة الاسلام سيد منھال حيدر زيدی مئومل ثقافتی انسٹی ٹيوٹ كے استاد ، تسنيم حيدر رضوی امام جمعہ عالم پور ، ابن عباس ،اسد عباس الہ آباد كے دينی مدرسہ انوار العلوم كے استاد حجة الاسلام جوہر عباس زيدی ، اس اجلاس میں مداحاں اہل بيت امام علی ﴿ع﴾ كی شان میں مدحیہ سرائی بھی كریں گے ۔
1016048