ہندوستانی كمپنيوں كا حلال مصنوعات كی پيداوار كا خير مقدم

IQNA

ہندوستانی كمپنيوں كا حلال مصنوعات كی پيداوار كا خير مقدم

سياسی وسماجی گروپ: حلال مصنوعات كی انٹرنيشنل سطح پر فروغ اور ترقی كو ديكھتے ہوئے ہندوستانی كمپنيوں اور مينوفيكچررز نے حلال مصنوعات كی پيداوار كا خير مقدم كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق دنيا میں حلال مصنوعات كی ترقی اور بين الاقوامی سطح پر فروغ پانے كی وجہ سے ہندوستانی كمپنيوں نے نيشنل اور انٹر نيشنل سطح پر مسلمانوں كی توجہ حاصل كرنے كے لیے حلال مصنوعات كی پيداوار شروع كر دی ہے۔
حلال سرٹيفيكيشن ايجنسی كے ايگزيكٹوڈاريكٹر محمد جنا نے ۲۶ مئی كو اس بارے میں گفتگو كرتے ہوئے كہا : سنگاپور، ملائيشيا، اور مشرق وسطی كی ماركٹيس میں حلال مصنوعات كی بڑھتی ہوئے طلب كی وجہ سے ہندوستانی كمپنياں آئندہ سال تك ۲۰۰ بلين كی حلال مصنوعات ان ممالك كو برآمد كرسكتے ہیں ۔
ياد رہے اس وقت ہندوستان میں ۱۶۰ ملين مسلمان رہتے ہیں، پاكستان اور انڈونيشيا كے بعد سب سے زيادہ مسلمان آبادی ہندوستان میں رہائش پزير ہے ۔
1017144