ايران كی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق دارلثقلين انسٹی ٹيوٹ كی جانب سے منعقدہ سيمينار ﴿سيرت فاطمہ ﴿ع﴾ ﴾ سے خطاب كرتے ہوئے شيخ محمد اول نے كہا :خواتين معاشرے كے مستقبل كی معمار ہیں اپنے بچوں كی تربيت كے لیے ان ممتاز ھستيوں كا اسوہ حسنہ اپنا كر زندگی میں بہتریں كاميابياں حاصل كرسكتی ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا خواتين كو اپنے بچوں كی اچھی تربيت كے لیے ايسے سيميناروں میں شركت كرنی چاہیے جن میں حضرت فاطمہ ﴿س﴾ كی سيرت اور فضائل بيان ہورہے ہوں ۔
ياد رہے دارلثقلين انسٹی ٹيوٹ پورے نائيجريا میں شيعہ كميونٹی كے لیے مذہبی اور ثقافتی پروگرام اور سيمينار پيش كرتا ہے۔
1019576