تركی ؛ مسلمانوں كی جانب سے آذربائيجان میں اسلام پسندوں كی خراب صورتحال پر احتجاج

IQNA

تركی ؛ مسلمانوں كی جانب سے آذربائيجان میں اسلام پسندوں كی خراب صورتحال پر احتجاج

سياسی اور سماجی گروپ : ۲۷ مئی كو تركی كے سينكڑوں شہريوں نے حكومت آذربائيجان كی جانب سے اسلام پسندوں كے خلاف كاروائيوں ، اسلامی مقدسات كی توہين اور ملك میں حجاب پر پابندی كے خلاف آذربائيجان كی قونصلیٹ كے سامنے احتجاج كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ "مركزی ايشيا" نے خبر رساں ايجنسی "آران" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حجاب كی پابندی پر احتجاج كرنے والے قيديوں كے دفاع كے لیے قائم كمیٹی كی جانب سے منعقد ہونے والے اجتماع میں مظاہرين نے ہاتھوں میں پلے كارڈز اٹھا كر حكومت آذربائيجان كے اسلام مخالف اقدامات كی پرزور مذمت كے ساتھ ساتھ امام خمينی (رہ) اور قائد انقلاب آيت اللہ خامنہ ای كی تصويریں اٹھا كر "لونٹ" سٹاپ سے آذربائيجان كے قونصلیٹ تك ريلی منعقد كی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق مظاہرين نے "الہام اف ، اسرائيل كا يار" ،"مردہ باد اسرائيل ، مردہ باد امريكہ"،"علی اف شرم كرو" كےعلاوہ نعرہ تكبير اور قائد كے لیے جان بھی قربان ہے جيسے فلك شگاف نعروں كے ذريعے حضرت آيت اللہ خامنہ كے ساتھ محبت كا اظہار كيا اور مرجعيت كی حفاظت كے لیے ہر قسم كی قربانی دينے پر زور ديا ہے ۔
1018977