ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے امارات سے شائع ہونے والے اخبار﴿البيان﴾ سے نقل كيا ہے ۔ یہ تقريب قرآنی مقابلے دبئی ايوارڈ كی انتظامی كمیٹی كی كوششوں سے منعقد ہوئی اس میں ۶۲ افراد میں سے پوزيشن لينے والے۱۵ لوگوں كی حوصلہ افزائی كی گئی۔
ترتيل كے چھٹے مقابلوں كے لیے بچوں ،جونوں ، ائمہ مساجد اور مئوذنوں كے درميان مقابلہ ہوا۔ مقابلہ كی انتظامی كمپنی كے ڈائريكٹر ابراہيم محمد بو سلحہ نے بتايا اس دفعہ ترتيل قرآنی مقابلوں میں اذان كے مقابلے كا اضافہ كيا گيا ہے ۔اس تقريب كے اختتام پر پوزيشن لينے والوں میں انعامات تقسيم كئے گئے۔
1020236