ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق استنبول كی تاريخی مسجد كی افتتاحی تقريب میں تركی كے وزير اعظم رجب طيب اردگان، وزير اعظم كے مشير بولنٹ آرچن ، اور ادارہ برائے مذہبی امور كے سربراہ محمد گورمز اور شہروں كی كثير تعداد نے شركت كی۔
اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں رجب طيب اردگان نے كہا اس مسجد كی تعمير كيلئے 24 ملين خرچ ہوا ہے اور یہ مسجد سلطان محمد فاتيح كی ياد دلاتی ہے اور پہلے كی طرح اب بھی اس مسجد كے ميناروں سے اذان كی آواز سنائی دے گی۔
رجب طيب نے اس ملك كی دوسری مساجد كی تعمير كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كچھ عرصہ پہلے سليمانیہ مسجد كی تعمير بھی مكمل ہوگئی ہے اور استنبول كے بازار پنجشبہ میں عرب مسجد كی تعمير بھی مكمل ہونے والی ہے۔
آخر میں رجب طيب اردگان اور دوسری شخصيات نے اس مسجد اور محمود اول لائبريری كا دورہ كيا۔
1021389