مڈاغاسكر ؛ امام خمينی ﴿رہ﴾ كی برسی كے موقع پر پروگرام كا انعقاد

IQNA

مڈاغاسكر ؛ امام خمينی ﴿رہ﴾ كی برسی كے موقع پر پروگرام كا انعقاد

سياسی اور سماجی گروپ : ۴ جون بروز اتوار ، مڈاغاسكر كے شہر "ماجونگا" كی مسجد "الزہرا﴿ع﴾" میں امام خمينی كے يوم وفات كی مناسبت سے خصوصی پروگرام كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
مڈاغاسكر میں جامعة المصطفی﴿ص﴾ العالمية كی نمائندہ شاخ كے انچارج حجت الاسلام والمسلمين"اسماعيل پيرنيا" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ افريقا كے ساتھ خصوصی گفتگوكے دوران اس مطلب كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : یہ پروگرام مڈاغاسكر میں جامعة المصطفی ﴿ص﴾ العالمية كی نمائندہ شاخ كی كوششوں سے مقامی وقت كے مطابق صبح ١۰:30 سے نماز ظہرين تك منعقد كيا گيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ مذكورہ پروگرام میں شہر ماجونگا میں مقيم امام خمينی ﴿رہ﴾ كے ساتھ والہانہ عقيدت ركھنے والے شيعہ شہريوں كی بڑی تعداد نے شركت كی ہے ۔
انہوں نے واضح كيا : پروگرام كے دوران "امام خمينی ﴿رہ﴾ كی شناخت" كے عنوان سے ايك مقابلہ منعقد كيا جس كے بعد پانچ كامياب اميدواروں كو جامعة المصطفی﴿ص﴾ العالمية كے نمائندہ دفتركی جانب سے قيمتی انعامات ديئے گئے ہیں ۔
1022248