ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " افريقا" كی رپورٹ كے مطابق ، مقبوضہ كرانہ باختری كی صیہونی بستيوں میں تيار ہونے والی اسرائيلی مصنوعات كے بائيكاٹ كے لیے جاری يورپی ممالك كی مہم میں جنوبی افريقا كے شامل ہونے كے بعد صیہونی حكومت كی بين الاقوامی تجارت بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔
واضح رہے كہ فلسطينيوں نے عرصہ دراز سے اسرائيلی بستيوں میں تيار ہونے والی "میڈ ان اسرائيل" كے لوگو پر مشتمل مصنوعات كا بائيكاٹ كر ركھا ہے یہاں تك كہ ان مصنوعات كو كئی بار نذر آتش بھی كيا گيا اور اس قسم كی سرگرميوں كے بعد یہ مہم جومسلمانوں پر مشتمل فلسطين كے حامی گروپ BDS كے توسط سے چلائی گئی ہے ، مزيد تيز ہو گئی ہے ۔
1022390