ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كےمطابق سيرت امام علی كانفرنس میں كرغزی، آذری، ايرانی، تاجيكی، اور افغانی مسلمانوں نے شركت كی۔ امام علی(ع) كی طرز حكومت كے بارے میں علماء كرام اوراسكالرز نےگفتگو كی۔ یہ تقريب مقامی وقت كے مطابق شام 7 بجے شروع ہوئی۔ جس كی ابتدا میں اس شہر كے معروف قاری نے قرآن كريم كی تلاوت كی۔ امام علی(ع) كی اخلاقی سيرت اور امام علی(ع) كی طرز حكومت كے بارے میں علماء كرام نے خطاب كيا۔ آخر میں ذاكرين نے اہل بيت(ع) كی شان میں مديحہ سرائی كی۔