ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " يورپ " كی رپورٹ كے مطابق ، یہ نمائش ۷ جون كو مسلمانوں كے امور كی نگرانی كے لیے قائم ادارے كی كوششوں سے اور روس كے سب سے بڑے اسلامی پبلشر كی موجودگی میں مذہبی كتابوں اور آثار كو پيش كرنے كی غرض سے قازان میں واقع مسجد "مرجانی" كے قريب لگائی گئی ہے جو ١١ جون تك جاری رہے گی ۔
قازان میں مذہبی امور كے انچارج "منصور جلال الدين" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ مذکورہ قومی کتابی نمائش کا انعقاد اسلامی موضوعات اور مباحث كی طرف روس كے تمام پبلشرزكی خاص توجہ كا باعث بنا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ جب ہم نے پہلی مرتبہ قازان میں اس نمائش كا بندوبست كيا تو ہمیں پبلشرز كی جانب سے نمائش میں دلچسپی کی خاص امید نہیں تھی ليكن خوش قسمتی سے ملك كے اسلامی بلشرز اور عوام نے اسلامی كتابوں كی اس نمائش كا بھر پور استقبال كيا ہے ۔
1025327