امام ﴿رہ﴾ نے مستضعفين كے خالی ہاتھوں كے ساتھ شيطانی قوتوں كے گلے دبا ديئے تھے

IQNA

امام ﴿رہ﴾ نے مستضعفين كے خالی ہاتھوں كے ساتھ شيطانی قوتوں كے گلے دبا ديئے تھے

سياسی اور سماجی گروپ : شاكری نے واضح كيا ہے كہ امام خمينی ﴿رہ﴾ نے مستضعفين اور مظلوموں كے خالی ہاتھوں كے ذريعے شيطانی قوتوں كے گلے دبا ديئے تھے اور مسلمانوں میں ايك تازہ روح پھونكی تھی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " كی رپورٹ كے مطابق ، سویڈن میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير "حميد رضا شاكری" نے گزشتہ ہفتے ايرانی كلچرل سينٹر میں "امام خمينی اور اسلامی بيدرای " كے عنوان سے منعقدہ كانفرنس كے دوران امام خمينی﴿رہ﴾ كی شخصيت كے مختلف پہلؤوں كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : حضرت امام خمينی ﴿رہ﴾ ايك ايسی شخصيت ہیں جو كسی زمان و مكان كے ساتھ مختص نہیں ہیں اور ان كی عظمت ، محبوبيت اور روحانی تاثير كے لیے اتنا ہی كافی ہے كہ ١١ ملين افراد نے امام كی تشيع جنازہ میں شركت كی تھی اور یہ تعداد فرانس سے واپسی پر امام خمینی(رہ) كے استقبال کے لیے آنے والے افراد كی تعداد سے كئی زيادہ تھی ۔
انہوں نے كہا : خطے میں حالیہ تبديلياں اور مسلم اقوام كی بيداری امام خمينی ﴿رہ﴾ كی ان پيشنگوئيوں كا نتیجہ ہے جو انہوں نے تين دہائيوں پہلے پيش كی تھیں اور جس نے امام كے افكار كی حقانيت كو عصر حاضر میں ثابت كر ديا ہے ۔
1025731