سينٹرل ايشيا میں اسلام كا مستقبل اسلامی بيداری كے ساتھ وابستہ ہے

IQNA

سينٹرل ايشيا میں اسلام كا مستقبل اسلامی بيداری كے ساتھ وابستہ ہے

سياسی سماجی گروپ: علاقائی كانفرنس ''سينٹرل ايشيا میں احيائے اسلام'' 9 جون كو چولپن-آٹا شھر میں منعقد ہوئی۔ اس كانفرنس كے شركاء نے تاكيد كی ہے كہ سنٹرل ايشيا میں اسلام كا مستقبل اسلامی بيداری كے ساتھ وابستہ ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اس كانفرنس میں قازقستاں، كرغزستان اور تاجكستان كی اسلامی تنظيموں كے وفود، مختلف اسلامی راھنما اور مذھبی سماجی شخصيات نے شركت كی ہے۔ شركاء نے اپنی تقارير میں سينٹرل ايشيا كے اقوام كی اخلاقی، روحانی، علمی اور ثقافتی ترقی میں اسلامی تعلمات كے كردار كو اہم قرار ديا ہے۔ انھوں نے كہا خطے میں اسلام كے استحكام كے لئے مكمل يكجہتی سے كام كرنا چاہئے 1028952