ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مغربی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، ہر روز مقامی وقت كے مطابق شام ۴ سے ٦:30 تك ١۵ سے ١۸ سال كے بچوں اور بچيوں كے لیے منعقدہ اس كورس كا آغاز ۷ جون سے كيا گيا ہے جو ١۸ جولائی تك جاری رہے گا۔
واضح رہے كہ یہ كورس ہر جمعرات ، جمعے اور ہفتے كے دن روانخوانی ، قرآنی مضامين ، احكام ، آئمہ اطہار﴿ع﴾ كی سيرت اور اصول عقائد كی تعليم كے لیے منعقد كيا جارہا ہے ، اسی طرح كورس كے شركاء تربيتی اور تعليمی فلموں كے ذريعے مفيد معلومات بھی حاصل كرتے ہیں ۔
1030964