لبنان میں امام خمينی (رہ) اور قائد انقلاب اسلامی كی عملی سيرت كا تعارف

IQNA

لبنان میں امام خمينی (رہ) اور قائد انقلاب اسلامی كی عملی سيرت كا تعارف

سياسی سماجی گروپ: لبنان میں جمہوری اسلامی ايران كے كلچرل سنٹر اور (الصراط) ٹی وی چينل كے تعان سے امام خمينی (رہ) اور قائد انقلاب اسلامی كی عملی سيرت كے تعارف كے لئے عربی زبان میں ٹی وی پروگرام پيش كيا جا رہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ پروگرامز انقلاب اسلامی، امام خمينی اور قائد انقلاب اسلامی كے تعارف كے لئے تيار كئے گئے ہیں، ابھی تك اس كی 9 قسطیں ريكارڈ ہوچكی ہیں اور رجب كے مہينے سے یہ صراط ٹی وی سے مسلسل پيش كی جارہی ہیں اميد ہے 6 قسطیں ديگر بھی ريكارڈ ہوں گی۔
لبنان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر جنرل حجۃ الاسلام سيد محمد حسين رئيس زادہ نے ان پروگرامز میں عالم اسلامی كی ان دو ممتاز شخصيات كی زندگی كے اخلاقی، سياسی سماجی پہلووں كو دكھايا ہے۔
ياد رہے صراط ٹی وی دو سال پہلے شروع ہوا تھا اور اس كے پروگرام معمولاً مذہبی معلومات كے حامل ہوتے ہیں۔
1040600