قازقستان میں مركزی ايشيا كی سب سے بڑی مسجد كا افتتاح

IQNA

قازقستان میں مركزی ايشيا كی سب سے بڑی مسجد كا افتتاح

سياسی سماجی گروپ : قازقستان كے دار الحكومت آستانہ میں ۶ جولائی كو مركزی ايشيا كی سب سے بڑی مسجد (حضرت سلطان) كا افتتاح ہوا ہے اس كی افتتاحی تقريب میں جمہوریہ قازقستان كے صدر نظريايف نے شركت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق افتتاحی تقريب سے قازقستان كے صدر نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ھمارے ملك میں مختلف اقوام اور مذاھب كے لوگ آباد ہیں اور ان میں مسلمان بھی شامل ہیں ۔ ہماری ملت امن اور رواداری كی حامی ہے پوری دنيا كو معلوم ہے كہ قازقستان میں مختلف مذاہب كے آزاد امن و سلامتی كے ساتھ زندگی گذار رہے ہیں ۔ اسی طرح ہمارے ملك میں مختلف مذاہب كے قومی اور بين الاقوامی تقاريب منعقد ہوئی ہے ۔
انہوں نے كہا كہ مركزی ايشيا كی سب سے بڑی مسجد كے افتتاح كے موقع پر يورپی قزاق قوم كو مبارك باد پيش كرتا ہوں ۔ انہوں نے كہا مسجد حضرت سلطان فقط عبادت كی جگہ ہو گی بلكہ مسلمانوں كے لئے ايسا مركز بھی ہو گا جہاں انہیں دينی تعليم دی جائے گی ۔
1046556