پاكستان ؛ اسلامی تربيتی كيمپ كا انعقاد

IQNA

پاكستان ؛ اسلامی تربيتی كيمپ كا انعقاد

سياسی و سماجی گروپ : پاكستان كے صوبہ پنجاب میں واقع شہر سرگودھا میں جوانوں كو اسلامی مسائل سے روشناس كرانے كے لئے ايك تربيتی كيمپ جاری ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوبی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق جماعت اہل سنت كے زير اہتمام معاشرے كے مختلف طبقات كو مذہبی مسائل سے روشناس كرانے كے لئے ايك تربيتی كيمپ كا اہتمام كيا گيا ہے جس میں مشہور علماء مذہبی ليكچرز دیں گے ۔ یہ كيمپ كہ جس نے اپنے كام كا آغاز يكم جولائی سے كيا ہے 12 جولائی كو اختتام پذير ہو گا ۔
قابل ذكر ہے كہ پاكستان كے مختلف علاقوں میں ماہ مبارك رمضان كی آمد كے موقع پر شيعہ اور سنی علما و سكالرز عوام النّاس اور خصوصا نوجوانوں كو دينی تعليمات سے آگاہ كرنے كے لئے تربيتی كيمپس اور وركشاپوں كے علاوہ مختلف النوع شارٹ كورسز كا اہتمام كرتے ہیں ۔
1050320