ايران كی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ايكنا) نے مسلح افواج كے تعلقات عامہ كے ادارے سے نقل كيا ہے كہ مسلح افواج كے چيف آف جنرل اسٹاف ميجر جنرل سيد حسن فيروزآبادی نے مشرق وسطی میں امريكی وزارت خارجہ كے اجلاس كے بارے میں اظہار نظر كرتے ہوئے كہا : اوباما كو اپنی فارن پاليسی میں نظر ثانی كرنے كی ضرورت ہے ۔ اس لئے ہیلری کلنٹن كو اپنی ریٹائرمنٹ كے بارے میں سوچنا چاہیے ۔
انہوں نے كہا آج كوفی عنان كا منصوبہ جو اقوام متحدہ كا نمائندہ ہے اور سب كو قبول ہے، اس لئے شام كےہمسایہ ممالك كو دھشت گردوں كی حمايت سے ہاتھ اٹھا لينا چاہیے، اسی طرح تركی اور اردن كو بھی دھشت گردوں كےلئے اپنی سرحدوں بند كر دینا چاہیے اور اس سے زيادہ اپنی حيثيت كو صہيونی حكومت كے لئے خراب نہیں كرنا چاہیے ۔
1052012