تركی میں ڈچ باشندے نے اسلام قبول كرليا

IQNA

تركی میں ڈچ باشندے نے اسلام قبول كرليا

سياسی اور سماجی گروپ :ہالينڈ كے ۳۹ سالہ سياح (جين پول(Jean Paul) نے تركی كے شہر (زنقولداك) كے سفر كے دوران اسلام قبول كر لياہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، ہالينڈ میں ايك كمپنی نے مالك جين پول، اسلام كے بارے میں تحقيق كے بعد مسلمان ہو گئے ہیں اورانہوں نے اپنا نام بھی جان محمد ركھ ليا ہے جبكہ اس وقت وہ قرآن كريم اور اسلامی علوم كی تعليم میں مشغول ہیں ۔
جين پول نے خيال ظاہر كيا ہے كہ میں نے آٹھ سال كی عمر میں اپنے والد كے ہمراہ تركی كے شہروں بالخصوص زنقولداك كا سفر كيا ہے اور اس كے بعد اب تك ہر سال اس ملك كا سفر كرتا ہوں ، ان سياحتی دوروں كے دوران میں نے اسلام كے بنيادی اصولوں سے آشنائی حاصل كی ہے جس كے بعد میں نے اسلام كے بارے میں تحقيق كی اور اپنے دل سے اسلام كو قبول كر ليا ہے ۔
1052674