ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، قونیہ كے مئير طاہر آك يورك نے خيال ظاہر كيا ہے كہ شہر كے ۵۵ محلوں میں ماہ رمضان كے دوران ہررات افطاری كا انتظام كيا جائے گا اور پيشن گوئی كی جاتی ہے كہ شہر بھر میں ہر رات ايك لاكھ بيس ہزار افراد اس پر بركت پروگرام سے استفادہ كر سكیں گے ۔
اسی طرح افطاری پروگرام كو منعقد كرنے والی ايك انجمن كے سربراہ جلال دوران نے نيكی كے اس كام میں حصے لينےپر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے واضح كيا ہے كہ یہ كام لوگوں كے درميان وحدت اور يكجہتی كا باعث بنے گا اور ہم اميد كرتے ہیں كہ ملك كے ديگر شہروں میں بھی اس قسم كے پروگرام منعقد كیے جائیں گے ۔
1052582