پورے افغانستان میں مساجد كی تعمير كا منصوبہ

IQNA

پورے افغانستان میں مساجد كی تعمير كا منصوبہ

سياسی سماجی گروپ : افغانستان كی وزارت مذہبی امور كی طرف سے پورے افغانستان میں مساجد كی تعميركے منصوبے كا آغاز ہو گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق وزارت مذہبی امور كے منصوبے كے مطابق پورے افغانستان میں 34 مساجد سال 2013 كے وسط تك تعمير كی جائیں گی ان كی تعمير پر سات ملين اور ايك لاكھ ڈالر لاگت آئی گی ۔
وزارت مذہبی امورنے اس بارے میں 13 جولائی كو اعلان كيا اس منصوبے كا آغاز صوبہ كابل كے علاقے جابر خاكی میں مسجد كی تعمير سے ہو چكا ہے ۔
حال حاضر میں قندوز، كاسپيا،پكتيكا، غزنی ، بدخشان،غور،زابل ،اور ارزكان كے صوبوں میں مساجد كی تعمير شروع ہو چكی ہے ۔
1052566