امريكہ میں امام موسیٰ صدر كی كتاب "اخلاق روزہ" مفت تقسيم كی گئی

IQNA

امريكہ میں امام موسیٰ صدر كی كتاب "اخلاق روزہ" مفت تقسيم كی گئی

بين الاقوامی گروپ : شمالی امريكہ كی انجمن دوستداران مؤسسات صدر نے ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے امام موسی صدر كی كتاب اخلاق روزہ رياست ميشيگان كے شہر ديربورن میں مفت تقسيم كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے عربی اخبار روزنامہ "الوطن" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انجمن نے امام موسیٰ صدر كی تاليف كردہ كتاب اخلاق روزہ ديربورن شہر میں واقع اسلامی مركز امريكہ اور دار الحكمۃ الاسلامیہ میں تقسيم كرنے كا اہتمام كيا ہے ۔
امام موسیٰ صدر كی كتاب اخلاق روزہ كے پانچ ہزار نسخے نماز ظہر كے بعد مسجد میں منعقد ہونے والے مختلف روحانی پروگراموں كے دوران تقسيم كیے جا رہے ہیں ۔
انجمن كے ترجمان راشد المصری كے مطابق یہ كتاب تقسيم كرنے كا ہدف عالم اسلام كے ايك نماياں عالم دين ہونے كی حيثیّت سے امام موسٰی صدر كے آثار كا تحفّظ ہے ۔
1065833